• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو فتح مبارک، فوجی قوت سے دنیا دنگ، پانی اور کشمیر پر مذاکرات ہونے چاہئیں، وزیراعظم، آج ملک بھر میں یوم تشکر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت سے لڑائی میں قوم کو فتح کی مبارک دیتے ہوئے آج ملک بھر میں یوم تشکر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری فوجی قوت سے دنیا دنگ رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پانی اور کشمیر پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم نے سپہ سالار عاصم منیر و افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں میں دشمن کے ساتھ وہ کیا جسے دنیا یاد رکھے گی، عوام کے مفاد میں جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جواب دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ جنگ میں پاکستان کی فتح نے دنیا میں طاقت کا توازن بدل ڈالا۔ قوم افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوان بن کر کھڑی رہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی پر امریکا، چین، ترکیہ، سعودیہ، امارات اور قطر کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید