• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، سکھر حیدرآباد کراچی موٹروے پاکستان کی معیشت کیلئے اہم قرار

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی، سکھر حیدرآباد کراچی موٹروے پاکستان کی معیشت کیلئے اہم قرار،وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ہر صورت شامل کرینگے،طارق فضل نے کہا کہ PSDP میں شامل تھا عملدرآمد نہ ہو سکا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سکھر حیدرآباد کراچی موٹروےکو پاکستان کی معیشت کیلئے اہم قراردیتےہوئے کہا ہے کہ سکھرحیدرآباد موٹر وے منصوبے کو آئندہ بجٹ میں ہر صورت شامل کرینگے، ڈپٹی سپیکر نے حکومت کو ہدایت کی کہ وزیر منصوبہ بندی جمعہ کو ایوان میں آکر منصوبے بارے ارکان کو آگاہ کریں ، شرمیلا فاروقی ، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ،رفیع اللہ اور اسد عالم نیازی کے مالی سال 2024-25کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں حیدر آباد سکھر موٹروے منصوبہ شامل نہ کئے جانے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت منصوبہ بندی ارمغان سبحانی نے بتایا اس اہم منصوبےمیں آذربائیجان بھی دلچسپی لے رہا ہے، آئندہ بجٹ میں اس منصوبے کیلئے پی ایس ڈی پی میں بھی بجٹ رکھا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید