• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا ماہانہ تربیتی اجتماع

ملتان ( سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور احکامات پر عمل سے ہی قومی وحدت، یکجہتی اور پائیدار ترقی کی شاہراہ کھل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع العلوم میں جماعت اسلامی ملتان کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر خواجہ ظفر الہٰی سابق ناظم حلقہ سعودی عرب ، صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ملتان مولانا عبدالرزاق مہتمم جامع العلوم ، خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان ، حافظ محمد اسلم نائب امیر جماعت اسلامی ملتان اور دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید