• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار: لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

خضدار(نامہ نگار) نال روڈ پر واقعہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےچار لیویز اہلکار شہید ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں میں مقبول احمد خدا بخش اعجاز احمد اور محمد علی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید