• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، وزیراعظم اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ پر گئے، والد سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوزرپورٹر) صدر ، وزیراعظم سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ پر گئے، والد سے اظہار تعزیت،صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، شہدا اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہینگے،صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔صدر مملکت جمعہ کو بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر گئے۔ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد کے موقع پر صدر مملکت نے شہید کے والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ِ تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناءوزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کے روز راولپنڈی میں پاک بھارت فوج جنگ میں شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ پر گئے ۔ وزیر اعظم نے شہید کے والد اظہار تعز یت کیا اور شہید کے در جات کی بلندی کیلئ دعا کی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اہم خبریں سے مزید