• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت جانا چاہئے، اسپیکر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹنل بحالی کے لیے گئے اقدامات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ،سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ پر بھی حملہ کیا ہے ہمارے پاس اسکے شواہد اور وڈیو ز بھی ہیں ہمیں اس معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جانا چاہئے، حکام کا کہنا ہے کہ 2سال میں بحالی ہو جائیگی ،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا پاکستان میں زچگی کی وجہ سے یومیہ 27 سے 30انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں،فی ہزار نومولود بچوں میں اموات کی شرح 45ہے ۔جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے ایوان کو بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبہ کی ٹنل کی بحالی کیلئے 6 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے گئے منصوبہ نے مارچ 2024میں اپنی پوری صلاحیت یعنی 969میگا واٹ حاصل کرلی بحالی کے دو ماہ بعد مئی 2024میں منصوبہ سے بجلی کی پیداوار ایک بار پھر بند ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید