• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں یکم جون تک توسیع

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 مئی سے بڑھا کر یکم جون 2025 تک کرنے کا اعلان کیاگیا ہے،آخری تاریخ میں توسیع سےطلباء کو سکیم کے وسائل سے فائدہ اٹھانے اور اپنی ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھانے کا مواقع ملے گا۔نئی ڈیڈ لائن کیساتھ وہ طلباء جو ابتدائی موقع سے محروم رہے اب درخواست دے کر پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یوتھ پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق اس سکیم ،جو وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کا حصہ ہے، کو ملک بھر کے طلباء کی طرف سے پذیرائی ملی ہے،نئی ڈیڈ لائن کے ساتھ وہ طلباء جو ابتدائی موقع سے محروم رہے اب درخواست دے سکتے ہیں اور پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سکیم کی ویب سائٹ پر رسائی میں نمایاں اضافہ ہوا ، ہزاروں طلباء نے کامیابی کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں،حکومت نے لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن سکیم کے لئے اہلیت کے رہنما خطوط کا اعلان کیا ہے جس سے ایک منصفانہ اور میرٹ پر مبنی انتخاب کے عمل کو یقینی بنایا جائے،رہنما خطوط کے مطابق تسلیم شدہ سرکاری اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید