• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 2 سال کے دوران عمرے اور زیارت کی آڑ میں گداگری میں ملوث 395 افراد آف لوڈ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے کراچی میں دو سال کے دوران عمرے اور زیارت کی آڑ میں گداگری میں ملوث 395 افراد کو آف لوڈ کیا۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق گداگری کے نیٹ ورکس کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں جو عمرے اور زیارت کی آڑ میں بیرون ملک خصوصاََ مسلم ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق تمام ائیر پورٹس پر سخت اسکریننگ کے ذریعے ایسے سماجی جرائم کو روکنے اور پاکستان کی ساکھ کا بین الاقوامی سطح پر تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید