• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اڈانی کے شیئرز رکھنے والے 2 آف شور فنڈز کو سزاؤں کا انتباہ

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کے مارکیٹس ریگولیٹر نے ماریشس میں قائم دو فنڈز کو، جن کی اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری ہے، خبردار کیا ہے کہ وہ سزاؤں اور لائسنس منسوخی کا سامنا کر سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے بارہا درخواستوں کے باوجود دو سال سے اپنے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے دیکھی گئی ایک دستاویز کے مطابق اڈانی گروپ اور اس کے 13 آف شور سرمایہ کاروں کو انڈین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ (SEBI) کی جانب سے تحقیقات کا سامنا ہے، جو 2023 میں ہنڈن برگ ریسرچ کی اس رپورٹ کے بعد شروع ہوئی جس میں گروپ پر ٹیکس ہیونز کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید