• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی عزت سے نوازا ہے،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 40 واں سنڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس کے آغاز میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔رجسٹرار یونیورسٹی نے ایجنڈاز پیش کئے۔اجلاس کے دوران 39 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے دوران میڈیکل ایجوکیشن، ایناٹونی اور کمیونٹی میڈیسن میں پی ایچ ڈی جبکہ ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن میں ماسٹرز کے کری کولا کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارت کے خلاف اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی عزت سے نوازا ہے۔ پاکستان نے چار گنا بڑے دشمن بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
لاہور سے مزید