• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ کی سماعت21جون تک ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد یاسر محمود چوہدری نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے مقدمے میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم حماد سلیمان پیش ہوا جبکہ ایک اور ملزم رمضان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ تاہم ندیم اصغر، رمضان اقبال سمیت دیگر نامزد ملزمان پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
اسلام آباد سے مزید