راولپنڈی (جنگ نیوز) محکمہ سوئی گیس نے دن بھر کھانا پکانے کے دوران گیس فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بعض علاقوں میں عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ایوب کالونی معیز سٹریٹ سکیم تھری کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس نہ ملنے کی شکایات درپیش ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔