• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کے طلبہ اور علماء کے زیر اہتمام بنیان مرصوص ریلی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں دینی مدارس کے طلبہ اور علماء کرام کے زیر اہتمام"بنیان مرصوص ریلی" نیشنل پریس کلب کے سامنے سے نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت مولانا نذیر فاروقی، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عبدالغفار، مولانا مفتی عبدالرحمن، مولانا مفتی اویس عزیز،مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا مفتی عبدالسلام، مولانا نعمان حاشر، مولانا عبدالکریم، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا مفتی مجیب الرحمن، مولانا ولی اللہ، مولانا عبدالمجید ہزاروی اور دیگر نے کی ۔اس موقع پر قائدین نے کہا کہ دینی مدارس ہمیشہ ملک و ملت کی وحدت، استحکام اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید