ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف انجینئر کسٹمرسروسز میپکو سید جواد منصوراحمد نے ریجن بھر کے تمام سرکلوں کے ڈپٹی کمرشل منیجرز کو ہدایت کی ہے کہ نادہندہ سرکاری صوبائی اور وفاقی محکموں سے واجبات /بقایاجات اور رننگ بلز وصول کرنے کے لئے متعلقہ افسران سے رابطہ کیاجائے اور مالی مفاہمت مکمل کرکے ریکوری ممکن بنائی جائے۔مالی سال 2024-25ء کے اختتام تک تمام واجب الادا رقم وصول کرکے ریکوری کی شرح 100فیصد کی جائے۔