اسلام آبا(طاہر خلیل ، نمائندگان جنگ)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو ایوان صدر میں ملاقات کی، وزیراعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا،وزیرداخلہ محسن نقوی ، اسپیکر ایاز صادق اورقائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی آرمی چیف کو مبارکباد۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔