اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے ایک غیر ملکی سمیت دو افراد کے اغو اء اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کرکے مغویوں کو بحفاظت با زیاب کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی نقدی ، 16موبائل فون،17 لیپ ٹاپ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد جواد طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے تھانہ کر اچی کمپنی کے ایریا سے 18مئی کو خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے ایک غیر ملکی شہری سمیت دو افراد کو اغواءکیا، ملزمان کے تعاقب میں مغویوں کی بازیابی کے لیے تھانہ کرپا کے ایر یا میں ریڈ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس ٹیم نے 08 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت حمید اللہ، مجاہد لطیف،اسرار احمد،حسنات اسد، اویس،چنا الدین، بلال اورجمیل حیدر کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدما ت درج ہیں۔