• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پہلا شریعہ کمپلائنٹ گرین ہوٹل ریٹ متعارف

پشاور(جنگ نیوز)نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی سب پرانی اثاثہ جات کے انتظام اور ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ مینجمنٹ کمپنی جے ایس انویسٹمنٹ نے معروف رئیل اسٹیٹ گروپ گوہر گروپ آف کمپنیز کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا شریعہ کمپلائنٹ گرین ہوٹل ریٹ متعارف کروادیا۔اس اشتراک کے تحت جے ایس ہوٹل ریٹ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک عالمی شہرت یافتہ ہوٹل برانڈ کے تعاون سے 139کمروں پر مشتمل جدید ہوٹل تعمیر کرے گی۔ جس کو بین الاقوامی فرنچائز ماڈل کے تحت آپریٹ کیاجائے گا۔ ان منصوبے کا باضابطہ آغاز ایس ای سی پی سے باقاعدہ منظوری کے بعد عمل میں لایاگیا ہے جس میں گوہر گروپ نے زمین اور سرمایہ کاری کی صورت میں نمایاں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی ہے۔
پشاور سے مزید