• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے خضدار بس حملے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے میں انڈیا کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے تواتر سے بھارت پر الزام تراشی کرتا رہتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نےایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت خضدار میں بدھ کو ہوئے حملے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان کی جانب سے اس حملے میں بھارتی ہاتھ کے بے بنیاد الزامات کو رد کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید