اسلام آباد( طاہر خلیل )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کے 74سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان لازوال تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام، اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے، انہوں نے اس لازوال دوستی کو "پہاڑوں سے بلند، سمندر سے گہری، اور شہد سے میٹھی" قرار دیا۔