کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے آٹھویں دفعہ پاکستان اور بھارت کے سیز فائر کے حوالے سے بیان دیا ہے مگر نریندر مودی، مودی کو کریڈیٹ دے رہے ہیں اپنا نام لے کر پاکستان کو پھر دھمکی دے رہے ہیں لیکن ٹرمپ کا نام نہیں لے رہے۔جے شنکر کہتے ہیں امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے میں تھا لیکن سیز فائر پاکستان بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ خضدار میں ہونے والی سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی۔ جیسے ہی پہلگام واقعہ ہوا اور انڈیا نے پاکستان پر الزام لگایا تو پاکستان کے وزراء نے تیزی سے عالمی میڈیا کا رخ کیا متعدد انٹرویوز دیئے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کے وزراء اور ریٹائرڈ جنرلز تسلسل سے عالمی میڈیا پر آئے بلاول بھٹو بھی عالمی میڈیا پر آئے اور پاکستان کی پچیس میڈیا حاضری کے مقابلے میں بھارت کے کسی ایک وزیر نے بھی میڈیا میں شرکت نہیں کی۔ اینکر نے بھارتی میڈیا کے ایک پروگرام میں کہا کہ بھارتی وزراء کے مقابلے میں پاکستانی وزراء انٹرویو دینے کے لیے تیار تھے سخت سوالوں کا سامنا کر رہے تھے یہی پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا فرق تھا۔اسرائیل وزیراعظم مسلسل غزہ پر قبضے کا اعلان کر رہے ہیں اور اپنے اقدامات کو ٹرمپ کے پلان کے مطابق بتا رہے ہیں۔