کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت جنگی ناکامی کے بعد معصوم بچوں کو شہید کر کے اس کا بدلہ لینا چاہتا ہے،بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان کو تباہ کرنے کی جو کوشش کررہے ہیں اس میں انہیں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔ خضدار میں بس پر حملہ افسوس ناک اور بھارت کی سازش ہے، نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کودانستہ نشانہ بنانا انسانیت کی توہینہے، ایسا عمل بین الاقوامی قوانین کی صریحاً اور قابلِ مذمت خلاف ورزی ہے۔ بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے اس کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا، بھارت جنگی ناکامی کے بعد معصوم بچوں کو شہید کر کے اس کا بدلہ لینا چاہتا ہے، مگر افواج پاکستان اور قوم اس قسم کی کسی بھی سازش کو قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی دبائو میں آئے گی۔