کراچی (نیوز ڈیسک)روس، چین، ایران اور پاکستان بیلاروس میں دفاعی نمائش میں شریک ہیں ، ایرانی فوجی ٹیکنالوجی بیلاروس میں ایک دفاعی نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ "بیلاروس اور بیرون ملک سے 150 سے زائد کمپنیاں، جن میں ایران بھی شامل ہے، MILEX-2025 میں 750 سے زائد اقسام کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان کی نمائش کر رہی ہیں" ۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی 12ویں بین الاقوامی نمائش، جسے MILEX-2025 کے نام سے جانا جاتا ہے۔