• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار دھماکا، دو بہنوں کی کلر سیداں میں نماز جنازہ، ایک بچی کی صادق آباد میں تدفین

کلرسیداں(نمائندہ جنگ) بلوچستان کے علاقے خضدار میں بس دھماکے میں شہید ہونے والی دو بہنوں عشا سلیم اور سحر سلیم کی نماز جنازہ جمعرات کی شام کلرسیداں کے گاؤں پلالہ سیداں میں ادا کر دی گئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔دہشتگردی کے اس واقعہ میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے صوبیدار راجہ سلیم آصف کی دو بیٹیاں میٹرک کی طالبہ عشا سلیم اور کلاس ہشتم کی طالبہ سحر سلیم شہید ہو گئی ہیں جبکہ ان کا بھائی رافعہ سلیم جو کلاس ہفتم کا طالب علم ہے حادثے میں شدید زخمی ہے اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں وینٹی لیٹر پر ہے ۔ان کا ایک اور بیٹا حادی سلیم کسی وجہ سے سکول نہ گیا اور اس طرح خوش قسمتی سے اس سانحہ میں محفوظ رہا۔ خضدار دھماکے میں شہید ہونے والی ثانیہ سومرو کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ گوٹھ جوڑا صادق آباد میں ادا کر دی گئی ،،شہید ثانیہ سومرو کی نماز جنازہ میں انکے والد اﷲڈینو سومرو، اہل علاقہ سمیت پارک آرمی کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی ،خضدار دھماکے میں ثانیہ سومرو کا بھائی مبشر علی بھی زخمی ہوا ہے جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
اہم خبریں سے مزید