• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم 35 روز میں مکمل جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبہ کا افتتاح آج کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا افتتاح آج (جمعہ کو) ہوگا۔ یہ منصوبہ 35روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے، اس منصوبے کی تکمیل سےاسلام آباد کے شہری سگنل فری اور باسہولت سفر کر سکیں گے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے منصوبے کے فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات تک فنشنگ ورک مکمل کرنےکی ہدایت دی۔
اہم خبریں سے مزید