• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار اسکول بس حملہ، مزید 2 طلبہ شہید، تعداد 6 ہوگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طلبہ شہید ہوگئے، تعداد 6ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونیوالے بچوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی معصوم ملائیکہ اور حیدر بھی دوران علاج شہید ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید