• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 6 فرار

میانوالی (صباح نیوز)میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 6فرار ہوگئے،ملزمان کے قبضے سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور6 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید