• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ خضدار میں شہید اور زخمی ہونیوالے زیر علاج بچوں کی تصاویر اور ویڈیو

اسلام آباد (فاروق اقدس)سانحہ خضدار میں شہید اور زخمی ہونیوالے زیرعلاج بچوں کی تصاویر اور ویڈیو،میرے اکلوتے بچے کا کیا قصور تھا، ماؤں کے بہتے آنسو اور بین، بریفنگ آڈیٹوریم میں سکوت طاری ہوگیا ،ایک موقع پر ترجمان کی آواز میں بھی نمی محسوس کی جاسکتی تھی،خود پر قابو پانے کیلئے چند لمحوں کیلئے خاموشی اختیار کی ،بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی کے حوالے سے دو دہائیوں کے واقعات جن میں بھارتی کردار کی تفصیلات اور پس منظر کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعہ کو اپنی ہنگامی پریس کانفرنس میں بلوچستان میں کی جانے والی دہشتگردی کا مقدمہ انتہائی موثر اور جاندار طریقے سے پیش کیا۔ اس موقع پر آڈیٹوریم میں نصب سکرینوں پر وہ تمام بصری شواہد بھارت کے اداروں کی بلوچستان میں موجود اپنے آلہ کاروں سے فون پر دہشتگردی کے منصوبوں جن میں معاوضوں کی رقم کے لین دین پر گفتگو کی جارہی ہے میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید