• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

54 کسٹمز افسران کے تبادلے، تقرریاں، ایف بی آر کا بڑا انتظامی اقدام

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ملک بھر سے 54کسٹمز افسران کے تبادلے، تقرریاں، ایف بی آر کا بڑا انتظامی اقدام ،نوٹیفکیشن چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کی منظوری سے جاری، پرفارمنس الاؤنس ملتا رہے گا ،کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور ، ملتان، فیصل آباد، گڈانی، گلگت بلتستان کے کلکٹر تک کے افسران تبدیل ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 26 مئی کو نوٹیفکیشن نمبر 1220-C-I/2025جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 تا 20 کے 54 افسران کے تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک مؤثر کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رشید حبیب خان کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف DNFBPs، کوئٹہ سے ہٹا کر ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں تعیناتی کے منتظر افسر کے طور پر رکھا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید