• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، نجی فیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے 4 مزدور جاں بحق، 2 کی حالت غیر

شیخوپورہ( نمائندہ جنگ ) شیخوپورہ لاہور روڈ پر خانپور کے نزدیک کاغذ ساز نجی فیکٹری میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث زہریلی گیس امونیا پھیلنے سے چند منٹ کے دوران 4مزدور جاں بحق جبکہ 4مزدور بے ہوش ہو گئے جن میں سے2کی حالت غیر ہے۔حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ایک مزدور پلپ والے کنویں میں گرا، دیگر7ساتھی بچانے کودے اور امونیا گیس کا نشانہ بن گئے، ریسکیو حکام کے مطابق مرنیوالے مزدوروں میں 40سالہ عباس، 30 سال علی حیدر، 19 سالہ بلال احمد اور 24 سالہ شعیب ستار شامل ہیں۔پیپر مل میں کاغذ اور گتہ بنانے کیلئے کنویں میں بھوسے اور ردی کا پلپ تیار کیا جا رہا تھا،حفاظتی اقدامات کے فقدان کے باعث مزدور بلال اس کنویں میں گر گیا جسے بچانے کیلئے یکے بعد دیگر7 مزدور پلپ میں کودے۔
اہم خبریں سے مزید