راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران کا دورہ‘ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات‘ خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ‘دفاعی تعلقات مزیدمضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے سربراہوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامہ پر بات چیت کی جس میں باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانا، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی میکانزم کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے راستے تلاش کرنا شامل ہیں، جس سے علاقائی استحکام اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔