تہران(نیوزڈیسک)پاکستان اور ایران نے محرم اور ار بعین پرزائرین کے لیےبارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔زائرین کی سہولت اور مسائل کےفوری حل کیلئے ہاٹ لائن قائم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران نے محرم اور اربعین پرزائرین کے لیے بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ زائرین کی سہولت اور ان کودرپیش مسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔