• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نقالی‘ مودی کا IPL فائنل میں سروسز چیفس کو مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صالح ظافر)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں بھارتی مسلح افواج کے سروسز چیفس کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نقل کرنے جیسا اقدام لگتا ہے۔آئی پی ایل کا فائنل 3 جون کو ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے پی سی بی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فائنل کے انتظامات کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید