• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری دو گاڑیوں، 2 موٹرسائیکلوں سے محروم، سٹریٹ کرائم میں متعدد موبائل چھن گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے،9افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 9 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 6موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ رمنا اور تھانہ شالیمار کے علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ شہزاد کالونی میں 2نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر اسد جاوید سےمو ٹر سائیکل، مو بائل اور 34 ہزار روپے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ آئی جے پی روڈ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹرسائیکل ،موبائل اورشناختی کارڈ چھین کرلے گئے ۔ دیگر وارداتوں میں بھی شہریوں سے چار موبائل، نقدی چھین لی گئی ۔پشاورروڈ لین 6میں شہزاد احمد کے گھر 6 قیمتی گھڑیاں مالیتی 30 لاکھ روپے ،ڈھوک کالا خان میں عتیق الرحمن کے کمرے سے2موبائل اور5ہزارروپے، رحیم آباد میں محمد اویس نور کے گھر سے 2موبائل اور35ہزار روپے ،ہائی کورٹ روڈ پر فیضان قادر کے سٹور سے55بیگ سیمنٹ ،ایل ای ڈی لائٹس 300 ، ،ڈی ایچ اے میں میجر احمد نواز ملک کےگھر سے گھریلوسامان مالیتی5لاکھ روپے چوری ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید