• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد کے علاقہ میں خاتون بینک آفیسر پراسرار طور پر جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں 37سالہ خاتون بنک آفیسر پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔اے ایس آئی فیصل نے بتایاکہ شہناز نامی خاتون ہارون چوک میں اپنے سسرال میں رہائش پذیر تھی اور اس کاخاوند بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے۔گزشتہ رات اسے بے نظیر بھٹو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایاگیاجہاں وہ دم توڑ گئی۔پولیس کو متوفیہ کے بھائی ثناء اللہ نے بتایاکہ اطلاع ملنے پر وہ اپنی والدہ کولے کر ہسپتال پہنچا جہاں اس کی بہن انتقال کرگئی۔پولیس کے مطابق وہ اپنے سسرال کے ہمراہ جس مکان میں رہائش پذیر تھی وہاں نیچے والی منزلوں میں اس کے سسرالی رہ رہے ہیں جب کہ وہ اپنے 13سالہ بیٹے کے ہمراہ تھرڈ فلور پر رہائش رکھے ہوئے تھی۔ اس کی نند کابیان ہے کہ وہ بھابی کے پاس گئی تواس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور وہ باربار پانی مانگ رہی تھی ۔پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ میں بتایاکہ اس کی موت گولیاں لینے سے ہوئی ،تاہم پوسٹ مارٹم کرواکر مواد حاصل کرلیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کاتعین ہوسکے گا۔
اسلام آباد سے مزید