• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ای پی اے کا اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 سربمہر

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں فضائی آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پانچ بھٹے سربمہر کر دیئے۔ پاک ای پی اے کی انفورسمنٹ ٹیموں نے ایچ-16 اور ایچ-17 سیکٹرز میں غیر معیاری اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران پانچ بھٹے "زِگ زیگ" ٹیکنالوجی اختیار کئے بغیر غیر قانونی طور پر کام کرتے پائے گئے۔ان بھٹوں کے مالکان کو نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے ۔پاک ای پی اے کی ڈائریکٹر جنرل نازیہ زیب علی نے خبردار کیا کہ بھٹے فوراً زگ زیگ ٹیکنالوجی اختیار کریں ورنہ انہیں ماحولیاتی قوانین کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسلام آباد سے مزید