• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل ہفتہ کو کوئٹہ کا ایک روزہ اہم دور ہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وفاقی وزراء اہم جرگے میں شرکت کریں گےجس میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ ، صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی ، قبائلی و سیاسی عمائدین کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔ جر گے میں بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ، مشاورت سمیت صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید