• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ضمنی الیکشن، ن لیگی حنا وڑائچ 71 ہزار 842 ووٹ لیکر کامیاب

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ IX کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ 71842 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی ہیں ۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 38365 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔لیگی امیدوار کو کامیابی پر رانا جعفر حسین ،عبد الرحمٰن مغل،سابق ڈپٹی میر بابر خان،سابق امیدوار این اے 114 جاوید اقبال ورک نے مبارکباد دی۔ ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر پولنگ اسٹیشنز پر گہما گہمی رہی، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں جھگڑا بھی ہوا اور نعرے بازی بھی چلتی رہی، اس دوران دھاندلی کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید