• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آپریشن آج شروع ہوگا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آپریشن آج منگل سے شروع ہوگا۔ پہلی پرواز 10جون کی شب 11بج کر 50منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی۔یہ حج پرواز11جون کو صبح تین بجے اسلام آباد پہنچے گی۔پہلی پرواز سے مختصر دورانیہ کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے11 جون کو 8 پروازوں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔حج پروازیں اسلام آباد ،لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی۔حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہوگا۔حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔ ایک ماہ جاری رہنے والے فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن لایا جائے گا۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔
اہم خبریں سے مزید