• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی میں اضافہ،گیسٹرو اور پیٹ کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی میں اضافے اور گوشت کھانے میں بے احتیاطی کے باعث گیسٹرو اور پیٹ کے درد سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ اس حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 55 سے زائڈ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دیکر ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ چلڈرن کمپلیکس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ، ساؤتھ سٹی ہسپتال سمیت نشتر 2 ہسپتال میں بھی گیسٹرو میں مبتلا مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 
ملتان سے مزید