ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کانووکیشن بدھ کو ہوگا۔کانووکیشن میں تین سو زائد ایم بی بی ایس پاس کرکے رجسٹریشن کروانے والے ڈاکٹرز اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کریں گے ۔جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کو میڈل اور تعلیمی اسناد دی جائیں گی۔ کانووکیشن میں چانسلر کی حیثیت سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیر صحت پنجاب کے ہمراہ شرکت کرنا تھی ، تاہم ذرائع کے مطابق انہوں نے لاہور میں نجی مصروفیات کی وجہ سے شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔