• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ نے فنانس بل اور دیگر دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے منگل کوقومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سالانہ میزانیہ گوشوارے اوردیگردستاویرات پیش کردیں ۔وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سالانہ میزانیہ گوشوارہ برائے مالی سال 2025-26بشمول نظرثانی شدہ تخمینہ جات برائے مالی سال 2024-25، مطالبات زر وتخصیصات برائے مالی سال 2025-26، باقاعدہ اورفنی ضمنی منظوریاں برائے مالی سال 2024اورمالی سال 2025 اورزائد میزانیہ گوشوارہ برائے مالی سال 2024پیش کردیا۔
اہم خبریں سے مزید