کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کے وکیل نعیم قریشی نے ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مقدمے کی دفعات قابل ضمانت ہیں، متاثرہ نوجوان کےساتھ ملزمان کا کمپرومائز ہوچکا ہے۔