• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو نارمل پاسپورٹ 21 کے بجائے 14 روز میں ملیں گے

کراچی ( ثاقب صغیر )شہریوں کو نارمل پاسپورٹ 21 دن کے بجائے اب 14 روز میں ملیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں شہریوں کی سہولت کیلئے فیصلے کیے گئے ہیں جس کے مطابق نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کے بجائے 14 روز میں ملیں گے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج ہوگا۔ وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دے دیا۔محسن نقوی کے مطابق کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔

ملک بھر سے سے مزید