• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائبرڈ سکوک نیلامی، حکومت نے 114 ارب روپے حاصل کرلیے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہائبرڈ سکوک نیلامی ،حکومت نےکے 114ارب روپے حاصل کرلیے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے منعقد کی گئی نیلامی میں سرمایہ کاروں نے بھر پور شرکت کی اور مجموعی بولیاں 354.395ارب روپے(فیس ویلیو) تک پہنچ گئیں،تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بدھ کے روز ہابرڈ سکوک کی تیسری نیلامی کے ذریعے 114.347ارب روپے حاصل کیے جواس مہینے میں اس نوعیت کا دوسرا اجراء ہے۔ یہ پیش رفت شریعہ کمپلائنٹ کے مطابق سرمایہ کاری کے ذرائع میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی عکاسی ہے۔ میزان بینک نے اس ٹرانزیکشن میں جوائنٹ فنانشل ایڈوائزر (JFA) کے طورپر سکوک کی اسٹرکچرنگ اور اجراء میں کلیدی کردار اداکیا۔

ملک بھر سے سے مزید