• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی لہر روکنے کیلئے حکومت کو فوری متحرک ہونا پڑیگا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے بعد ملک میں جس طرح مہنگائی کی لہر بڑھ گئی ہے،اس کو روکنے کے لئے حکومت کو فوری متحرک ہونا پڑے گا، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جس طرح خود ساختہ مہنگائی سامنے آجاتی ہے، وہ حکومت کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، حکومت کی جانب سے پبلک،گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی ملنے کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی، ریلوے اور دیگر انٹر سٹی گاریوں میں شہریوں کو رعایت نہیں ملی۔

ملک بھر سے سے مزید