کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بوجھ ڈال رہی ہے،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، مزید اضافہ ظلم ہے،پیٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے ضروریہ بھی مزید مہنگی ہوں گی، حکمران عوام کو سسکیاں دے کر مار رہے ہیں ،سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جایا، ورنہ عوامی ردعمل بڑھے گا۔