• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی نگرانی اور طفیلی بجٹ کا اعلان وزیر خزانہ نے کیا ہے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی نگرانی اور طفیلی بجٹ کا اعلان وزیر خزانہ نے کیا ہے، وزیر خزانہ مذکورہ دستاویز کے صرف "ریڈر" تھے۔ عام آدمی کے لیے ریلیف کے معاملے میں بجٹ میں صرف لب ولہجہ اور عملی ریلیف کے لحاظ سے مونگ پھلی کی فراہمی ہے۔بیان میں کہاکہ بجٹ میں کئی کمزوریاں نمایاں ہیں۔ یہ بجٹ 2010 میں اعلان کردہ آخری این ایف سی کی بنیاد پر منظور کیا گیا ہے۔ii) کہ، کوئی کم از کم اجرت مقرر نہیں کی گئی ہے اور یہ روپے پر منحصرہے۔کم از کم اجرت 37 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے ، تنخواہ دار طبقے کو دی جانے والی انکم ٹیکس کی ریلیف بے معنی ہے۔
اہم خبریں سے مزید