• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد(اسرارخان)کراچی کے صارفین کوبجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کاامکان ہے ۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں ایک درخواست جمع کرائی ہے، جس میں اپریل 2025کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو فی یونٹ 4.69 روپےریفنڈ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔اطلاق لائف لائن، محفوظ گھریلو صارفین، الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ اسٹیشنز اور پری پیڈ صارفین پرنہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کو ماہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کاامکان ہے ۔شہر کراچی کی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست جمع کرائی ہے، جس میں اپریل 2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو فی یونٹ 4.69روپے واپس کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید