لندن (این این آئی)پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چینی کمپنی ٹیمو سے تشبیہ دینے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ان کی بات کم الفاظ میں سمجھ میں آ جائے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چینی کمپنی ٹیمو سے تشبیہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ان کی بات کم الفاظ میں سمجھ میں آ جائے۔