• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کا عمل 15 اپریل سے بند ہے

کراچی(سید محمد عسکری) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سیشن 2025–2026-کے لئے داخلوں کا عمل 15اپریل 2026سے بند کر دیا گیا ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی قسم کے داخلے نہ دیے جائیں۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ 15 اپریل 2026 کے بعد داخلہ لینے والے کسی بھی طالب علم کو کسی صورت رجسٹر نہیں کیا جائے گا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے مزید وضاحت کی ہے کہ مقررہ آخری تاریخ کے بعد دیا جانے والا کوئی بھی داخلہ پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ 2022 اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ لہٰذا ایسے طلبہ کو رجسٹریشن نمبر جاری نہیں کیا جائے گا اور ان کے داخلے غیر مؤثر (منسوخ) سمجھے جائیں گے۔ یہ ہدایت مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کی گئی ہے اور ملک بھر کے تمام اداروں اور داخلہ دینے والی جامعات کے لیے لازم العمل ہے۔ کونسل نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ شفافیت، میرٹ اور طبی و دندان سازی کی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ان قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

اہم خبریں سے مزید